مرے خوابوں میں خیالوں میں مرے پاس رہو
مرے خوابوں میں خیالوں میں مرے پاس رہو تم مرے سارے سوالوں میں مرے پاس رہو میرے قاتل مرے دل دار مسیحا میرے زخم و مرہم کے حوالوں میں مرے پاس رہو شمع رخسار لیے گیسوئے خم دار لیے سب اندھیروں میں اجالوں میں مرے پاس رہو کبھی خوشبو کبھی سایہ کبھی پیکر بن کر سبھی ہجروں میں وصالوں میں ...