درد دل پیدا کریں یا درد سر پیدا کریں
درد دل پیدا کریں یا درد سر پیدا کریں میری باتیں جانے ان پر کیا اثر پیدا کریں زندگی ان کی ہے جو گلشن میں اپنے واسطے آشیاں با وصف صد برق و شرر پیدا کریں آئیے ہم رہبر و رہزن سے ہو کر بے نیاز منزل مقصود تک خود رہ گزر پیدا کریں آ کہ پھر دے کر پیام نو مذاق دید کو ہر نظر میں ایک دنیائے ...