شاعری

یہ اور بات دور رہے منزلوں سے ہم

یہ اور بات دور رہے منزلوں سے ہم بچ کر چلے ہمیشہ مگر قافلوں سے ہم ہونے کو پھر شکار نئی الجھنوں سے ہم ملتے ہیں روز اپنے کئی دوستوں سے ہم برسوں فریب کھاتے رہے دوسروں سے ہم اپنی سمجھ میں آئے بڑی مشکلوں سے ہم منزل کی ہے طلب تو ہمیں ساتھ لے چلو واقف ہیں خوب راہ کی باریکیوں سے ہم جن ...

مزید پڑھیے

دھوپ ہوئی تو آنچل بن کر کونے کونے چھائی اماں

دھوپ ہوئی تو آنچل بن کر کونے کونے چھائی اماں سارے گھر کا شور شرابہ سونا پن تنہائی اماں سارے رشتے جیٹھ دوپہری گرم ہوا آتش انگارے جھرنا دریا جھیل سمندر بھینی سی پروائی اماں اس نے خود کو کھو کر مجھ میں ایک نیا آکار لیا ہے دھرتی امبر آگ ہوا جل جیسی ہی سچائی اماں گھر میں جھینے رشتہ ...

مزید پڑھیے

دھڑکتے سانس لیتے رکتے چلتے میں نے دیکھا ہے

دھڑکتے سانس لیتے رکتے چلتے میں نے دیکھا ہے کوئی تو ہے جسے اپنے میں پلتے میں نے دیکھا ہے تمہارے خون سے میری رگوں میں خواب روشن ہے تمہاری عادتوں میں خود کو ڈھلتے میں نے دیکھا ہے نہ جانے کون ہے جو خواب میں آواز دیتا ہے خود اپنے آپ کو نیندوں میں چلتے میں نے دیکھا ہے میری خاموشیوں ...

مزید پڑھیے

روز خوابوں میں آ کے چل دوں گا

روز خوابوں میں آ کے چل دوں گا تیری نیندوں میں یوں خلل دوں گا میں نئی شام کی علامت ہوں خاک سورج کے منہ پہ مل دوں گا اب نیا پیرہن ضروری ہے یہ بدن شام تک بدل دوں گا اپنا احساس چھوڑ جاؤں گا تیری تنہائی لے کے چل دوں گا تم مجھے روز چٹھیاں لکھنا میں تمہیں روز اک غزل دوں گا

مزید پڑھیے

تو وفا کر کے بھول جا مجھ کو

تو وفا کر کے بھول جا مجھ کو اب ذرا یوں بھی آزما مجھ کو یہ زمانہ برا نہیں ہے مگر اپنی نظروں سے دیکھنا مجھ کو بے صدا کاغذوں میں آگ لگا آج کی رات گنگنا مجھ کو تجھ کو کس کس میں ڈھونڈھتا آخر تو بھی کس کس سے مانگتا مجھ کو اب کسی اور کا پجاری ہے جس نے مانا تھا دیوتا مجھ کو

مزید پڑھیے

مجھے سرے سے پکڑ کر ادھیڑ دیتی ہے

مجھے سرے سے پکڑ کر ادھیڑ دیتی ہے میں ایک جھوٹ وہ سچے ثبوت جیسی ہے میں روز روز تبسم میں چھپتا پھرتا ہوں اداسی ہے کہ مجھے روز ڈھونڈھ لیتی ہے ضرور کچھ تو بنائے گی زندگی مجھ کو قدم قدم پہ مرا امتحان لیتی ہے جو ایک پھول کھلا ہے سحر کی پلکوں پر تمہارے جسم کی خوشبو اسی کے جیسی ہے وہ ...

مزید پڑھیے

تمہارے پاس آتے ہیں تو سانسیں بھیگ جاتی ہیں

تمہارے پاس آتے ہیں تو سانسیں بھیگ جاتی ہیں محبت اتنی ملتی ہے کہ آنکھیں بھیگ جاتی ہیں تبسم عطر جیسا ہے ہنسی برسات جیسی ہے وہ جب بھی بات کرتی ہے تو باتیں بھیگ جاتی ہیں تمہاری یاد سے دل میں اجالا ہونے لگتا ہے تمہیں جب گنگناتا ہوں تو راتیں بھیگ جاتی ہیں زمیں کی گود بھرتی ہے تو ...

مزید پڑھیے

جن باتوں کو کہنا مشکل ہوتا ہے

جن باتوں کو کہنا مشکل ہوتا ہے ان باتوں کو سہنا مشکل ہوتا ہے اس دنیا میں رہ کر ہم نے یہ جانا اس دنیا میں رہنا مشکل ہوتا ہے جس دھارا میں بہنا سب سے آساں ہو اس دھارا میں بہنا مشکل ہوتا ہے اس کے ساتھ ہمیں آسانی ہے کتنی اس سے یہ بھی کہنا مشکل ہوتا ہے اس کے طعنے اس کے طعنے ہوتے ...

مزید پڑھیے

کسی اور نے تو بنا نہیں مرا آسماں مرا آسماں

کسی اور نے تو بنا نہیں مرا آسماں مرا آسماں ترے آسماں سے جدا نہیں مرا آسماں مرا آسماں یہ زمین میری زمین ہے یہ جہان میرا جہان ہے کسی دوسرے سے ملا نہیں مرا آسماں مرا آسماں کہیں دھوپ ہے کہیں چاندنی کہیں رنگ ہے کہیں روشنی کہیں آنسوؤں سے دھلا نہیں مرا آسماں مرا آسماں اسے چھو سکوں یہ ...

مزید پڑھیے

ہمیشہ زندگی کی ہر کمی کو جیتے رہتے ہیں

ہمیشہ زندگی کی ہر کمی کو جیتے رہتے ہیں جسے ہم جی نہیں پاے اسی کو جیتے رہتے ہیں ہمارے دکھ کی بارش کو کوئی دامن نہیں ملتا ہماری آنکھ کے بادل نمی کو جیتے رہتے ہیں کسی کے ساتھ ہیں رسمیں کسی کے ساتھ ہیں قسمیں کسی کے ساتھ جینا ہے کسی کو جیتے رہتے ہیں ہمیں معلوم ہے اک دن بھروسہ ٹوٹ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4191 سے 4657