شاعری

ہوا کتنا مشکل وفادار ہونا

ہوا کتنا مشکل وفادار ہونا کہ پڑتا ہے اس میں بھی بس خوار ہونا اچنبھے سے خالی نہیں بات یہ بھی دیا جس نے غم اس کا غم خوار ہونا عجب دور میں سانس ہم لے رہے ہیں کہ تکلیف دیتا ہے بیدار ہونا قیامت سے کم تو نہیں میرے دل کا خدا کی قسم تجھ سے بیزار ہونا نبھانے کا یارا نہیں ہے تو سن لو کسی ...

مزید پڑھیے

زندگی بھر جو کمائی مرے کام آئی ہے

زندگی بھر جو کمائی مرے کام آئی ہے روح تک اتری ہوئی زخم کی گہرائی ہے لوگ جاگیروں کے مالک ہیں بہت دولت ہے اپنی تقدیر میں بے وجہ سی دانائی ہے کھینچ دی سونے کی دیوار نہ سوچا یہ کبھی کچی بستی میں جو رہتا ہے مرا بھائی ہے

مزید پڑھیے

کردار ہے اور اپنی کہانی سے جڑا ہے

کردار ہے اور اپنی کہانی سے جڑا ہے انسان تو بس عالم فانی سے جڑا ہے میں کیسے کہوں پیاس سے مرتے نہیں پنچھی یہ سانس کا رشتہ بھی تو پانی سے جڑا ہے دل اب بھی تری آرزو کرتا ہے مسلسل دل اب بھی مرا یاد کے پانی سے جڑا ہے ہر شخص ہی دنیا سے چلا جائے گا اک دن ہر شخص ہی جب نقل مکانی سے جڑا ...

مزید پڑھیے

آنے کی پڑی ہے کبھی جانے کی پڑی ہے

آنے کی پڑی ہے کبھی جانے کی پڑی ہے اس دل کو فقط ملنے ملانے کی پڑی ہے بادل بھی لگاتار ہیں چھائے ہوئے اس پر اور چاند کو صورت بھی دکھانے کی پڑی ہے لاشیں بھی پڑی ہیں یہاں چیخیں بھی بہت ہیں اس وقت بھی لوگوں کو خزانے کی پڑی ہے اک بار اسے میں نے فقط جان کہا تھا اب اس سے مجھے جان چھڑانے کی ...

مزید پڑھیے

گھٹیا لہجے میں بازاری بات کریں

گھٹیا لہجے میں بازاری بات کریں شاعر بھی اب کب معیاری بات کریں آتے جاتے لوگ مسلسل تکتے ہیں رستے میں ہم کیسے ساری بات کریں دفتر کے کاموں کو دفتر تک رکھیں گھر میں بیٹھ کے کیوں سرکاری بات کریں شب بھر وہ اور اس کی ایک سہیلی بھی دونوں مجھ سے باری باری بات کریں چاند کے جیسا روشن ...

مزید پڑھیے

آخری اب ختم ہونے کو ہے باب زندگی

آخری اب ختم ہونے کو ہے باب زندگی لو مکمل ہو گئی زیبیؔ کتاب زندگی لکھ رہی ہوں نام تیرے انتساب زندگی صرف تو ہے صرف تو ہے انتخاب زندگی راحتوں کے اور غموں کے سارے موسم تجھ سے ہیں تو جمال فکر و فن تو آفتاب زندگی اپنے اپنے ہر عمل کا گوشوارہ ساتھ ہے اب تمہارے روبرو ہوگا حساب ...

مزید پڑھیے

مجنوں بنا دیا تو مکمل بنا دیا

مجنوں بنا دیا تو مکمل بنا دیا مجھ کو تو میرے عشق نے پاگل بنا دیا دل نے کسی کی یاد کو چھوڑا نہیں کبھی دل نے کسی کی یاد کو آنچل بنا دیا اتنا میں تیری یاد میں برسی ہوں ٹوٹ کر آنکھوں کو جیسے میں نے تو بادل بنا دیا لوگوں کا اک ہجوم تھا جانے کدھر گیا بستی کو کس نے رات میں جنگل بنا ...

مزید پڑھیے

انسان کوئی بھی تو فرشتہ بنا نہیں

انسان کوئی بھی تو فرشتہ بنا نہیں سچ پوچھئے تو کوئی یہاں بے خطا نہیں وہ جس کو اپنے دل کا فسانہ سنا سکیں ہم کو تو کوئی شخص ابھی تک ملا نہیں چہرہ بدل بدل کے وہ آیا ہے بار بار وہ ہو کسی بھی چہرے میں مجھ سے چھپا نہیں کشتی کو تو نے چھوڑ دیا یوں ہی ناخدا کیا تو سمجھ رہا ہے ہمارا خدا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 137 سے 4657