پھولوں سے تمیز خار پیدا کر لیں

پھولوں سے تمیز خار پیدا کر لیں
یک رنگیٔ اعتبار پیدا کر لیں
ٹھہرو چلتے ہیں سیر گلشن کو رواں
پہلے دل میں بہار پیدا کر لیں