پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا (OIC Council) وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس سے خطاب

وزیراعظم نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مسلم دنیا مسلمانوں کے اس امیج کا مقابلہ نہیں کر سکی۔ "جو ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا؛ مسلم ممالک کے سربراہان کو اس پر موقف اختیار کرنا چاہیے تھا۔"

مزید پڑھیے

سعادت حسن منٹو اور پاکستان

جب ہندوستان کے دو حصے ہوئے تو میں بمبئی میں تھا۔ ریڈیو پر قائد اعظم اور پنڈت نہرو کی تقریریں سنیں۔ اس کے بعد جب بٹوارہ ہو گیا تو میں نے وہ ہنگامہ بھی دیکھا جو بمبئی میں برپا ہوا۔ اس سے پہلے ہر روز اخباروں میں ہندو مسلم فسادات کی خبریں پڑھتا رہا تھا۔ کبھی پانچ ہندو مارے جاتے تھے کبھی پانچ مسلمان۔ بہرحال قتل و خون کا توازن اوسطاً برابر ہی رہتا تھا۔

مزید پڑھیے

بھارت نے میزائل کیوں مارا؟ کچھ پوشیدہ حقائق سامنے آگئے۔

ایئر فورس کے افسر نے بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے اس مشکوک ’شئے‘ کی مکمل نگرانی کی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ نے بھارتی حدود کی جانب سے پاکستان میں مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے کیا مقاصد تھے، یہ تو بھارت ہی بتا سکتا ہے

مزید پڑھیے

یہ تحریک عدم اعتماد کا تماشا ہے کیا؟

ترکی اسرائیل کی طرف بڑھا، ایران کی نیوکلیر ڈیل پر سیاستیں ہوئیں، روس پر پابندیاں لگیں، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی پر دل دہلا دینے والی رپورٹ آئی ،بھارت میں یو پی کے انتخابات ہوئے، مقامی طور پر بم دھماکے ہوئے، چیزوں کی قیمتیں چڑھیں، لوگ بلبلانے لگے، سٹاک مارکٹ چڑھی گری۔ بہت کچھ ہوا لیکن چپ رہو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آ گئی ہے۔ کیوں چپ رہو۔ اس لیے کے سننے والوں کو اپنی پڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیے

کیا پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی لگائی جانی چاہیے؟

آج دنیا کے بیشتر ممالک میں بحث اس پر نہیں ہو رہی کہ کرپٹو پر پابندی لگائی جائےیا نہیں۔ بلکہ بحث یہ ہو رہی ہے کہ کرپٹو کو ریگولرائز کیسے کیا جائے۔ ابھرتی ہوئی اس ٹیکنالوجی میں نئے قوانین کون سے اور کیسے متعارف کروائے جائیں۔ یہ موجودہ نظام زر پر کیا اثرات ڈالے گا اور ان اثرات کے زیر اثر مستقبل کا معاشی منظر نامہ کیا ہوگا۔

مزید پڑھیے

بکرمی کیلنڈر اورانگریزی کیلنڈر کا آپس میں موازنہ کیسے کریں؟

برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہےکہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے ایک بادشاہ "راجہ بِکرَم اجیت” کے دور میں ہوا۔اور اسی وجہ سےیہ کیلنڈر بکرمی مشہور ہوا۔اس کے علاوہ یہ کیلنڈر پنجابی کیلنڈر،دیسی کیلنڈر،اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

سائبر کرائمز کی بڑھتی تعداد: آخر ایف آئی اے کیوں حل نہیں کر پاتی؟ ؟

ایف آئی اے کے مطابق موصول ہونے والی 102,356 میں سے 80,641 شکایات تصدیق کے مرحلے کو پہنچ پائیں جبکہ ان میں سے صرف 15,932 ہی اس معیار کو پہنچیں جس سے تحقیقات شروع ہو سکیں۔ پریونشن الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے تحت 2021 میں کل 1,202 مقدمات درج کیے گئے، اور ایف آئی اے نے کل 1,300 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیے

رئیس الاحرار محمد علی جوہر : وہ جو آج بھی بیت المقدس میں آسودۂ خاک ہیں

مولانا محمد علی جوہر

محمد علی جوہرؔ انگریزی زبان کے صاحبِ طرز انشا پرداز تھے۔ ہندوستان کی آزادی کے بہت بڑے علم بردار اور مسلمانوں کے محبوب لیڈر تھے۔ ملازمت چھوڑنے کے بعد کلکتہ جا کر انگریزی اخبار" کامریڈ" جاری کیا۔ مولانا کی لاجواب انشاء پردازی اور ذہانت طبع کی بدولت نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ہند بھی کامریڈ بڑے شوق سے پڑھا جاتا جاتا تھا۔ انگریزی زبان پر عبور کے علاوہ مولانا کی اردو دانی بھی مُسَلّم تھی۔ انھوں نے دہلی سے  ایک اردو روزنامہ "ہمدرد" بھی جاری کیا جو بے باکی اور بے خوفی کے ساتھ اظہار خیال کا کامیاب نمونہ

مزید پڑھیے
صفحہ 17 سے 21