پہاڑا
دو اکم دو دو دونا چار
سب سے کرتے رہنا پیار
دو تیاں چھ دو چوکو آٹھ
یاد کرو تم اپنا پاٹھ
دو پنجے دس دو چھک بارہ
اچھا لڑکا سب کو پیارا
دو ستے چودہ دو اٹھے سولہ
باتوں میں امرت رس گھولا
دو نوا اٹھارہ دو دہم بیس
بن جاؤ تم دل کے رئیس
استادوں کو شاد کرو
اپنا پہاڑا یاد کرو