پانی کی عمر

ہر اس چیز کے بارے میں
کچھ بھی کہنا خطرناک ہے
جس کا کوئی رنگ نہیں ہوتا
جیسے پانی
پانی کی خاموشی
خاموشی کے بھیتر
اتل میں انل سی پل پل
دھدھکتی چھٹپٹاتی بھاشا


اور پھر
یہ کہنا بھی اتنا آسان کہاں ہے
کہ پرانا قلعہ پرانا ہے
یا قلعے کے پتھروں سے لگا
میکھلا کار ٹھہرا ہوا پانی


بھاشا کو دیکھوں یا پانی کو سنوں
کیا پانی کی عمر طے نہیں ہو سکتی
سوروں کا آکاش شنیہ میں ہی
انحد کی بھاشا بولتا ہے