مجھے بتاؤ
پیاری امی مجھے بتاؤ
بادل پانی کہاں سے لائے
چاند اجالا کہاں سے پائے
بجلی کیسے چم چم چمکے
پانی کیسے چھم چھم برسے
پیاری امی مجھے بتاؤ
بیج سے کیسے کونپل پھوٹے
کیسے لگتے پھر گل بوٹے
پیڑ کہاں سے کھاتے کھانا
کیا ہے ان کا آب و دانہ
پیاری امی مجھے بتاؤ
موٹر کیسے چل جاتی ہے
بجلی کیسے جل جاتی ہے
نل میں پانی آئے کیسے
ٹیپ ریکارڈر لگائے کیسے
پیاری امی مجھے بتاؤ
طوطا مینا اڑتے کیسے
ان کے پاس ہو جادو جیسے
جب ہم کوئی چیز گرائے
اوپر سے کیوں نیچے آئے
پیاری امی مجھے بتاؤ
اچھی امی مجھے بتاؤ