جنگل کا مور
میں جنگل کا مور ہوں بھیا
میں جنگل کا مور ہوں بھیا
پیڑ ہیں میرے راج سنگھاسن
سر پر میرے تاج
پنکھ پکھیرو طوطا مینا
سب پر میرا راج
بادل میرے سنگ اڑے ہیں
سنگ اڑے پرویا
میں جنگل کا مور ہوں بھیا
میں جنگل کا مور ہوں بھیا
رنگ بکھیرے چاروں جانب
میرا اپنا روپ
سارا جنگل گھر ہے میرا
کیا چھاؤں کیا دھوپ
سورج میرا رستہ دیکھے
راہ نہارے چھیا
میں جنگل کا مور ہوں بھیا
میں جنگل کا مور ہوں بھیا
بال و پر ہیں اک پھلواری
نیلے پیلے رنگ
چھم چھم چھم چھم ناچ دکھاؤں
جو دیکھے ہو دنگ
چندہ جھومے امبر جھومے
جھومے دھرتی میا
میں جنگل کا مور ہوں بھیا
میں جنگل کا مور ہوں بھیا