ابو جی

اتنا کیوں ناراض ہو مجھ پر یوں مت ڈانٹو ابو جی
میں ہوں ننھا منا بچہ اتنا جانو ابو جی
یوں مت ڈانٹو ابو جی
تم بھی پہلے بچے ہی تھے یہ مت بھولو ابو جی
نٹ کھٹ بھی مجھ جیسے ہی تھے یہ مت بھولو ابو جی
جس دن ضد فرمائی ہوگی دادا سے اور دادی سے
اس دن مار بھی کھائی ہوگی دادا سے اور دادی سے
بچپن نام شرارت کا ہے تم بھی سمجھو ابو جی
یوں مت ڈانٹو ابو جی