دیپ سے دیپ
دیپ سے دیپ جلائیں ساتھی
ہر آنگن اجیارا کر لیں
ہر ذرہ مہ پارہ کر لیں
میرے سینے تیرے سپنے
تیرے سکھ دکھ میرے اپنے
ہر آشا کو پائیں ساتھی
دیپ سے دیپ جلائیں ساتھی
ہر آنگن اجیارا کر لیں
ہر ذرہ مہ پارہ کر لیں
یہ گھر اپنا وہ گھر اپنا
ہیرا اپنا کنکر اپنا
مل جل ساتھ نبھائیں ساتھی
دیپ سے دیپ جلائیں ساتھی
ہر آنگن اجیارا کر لیں
ہر ذرہ مہ پارہ کر لیں
بھائی بھائی بن کے رہنا
ساتھ ہی مرنا ساتھ ہی جینا
من سے من مل جائیں ساتھی
دیپ سے دیپ جلائیں ساتھی
ہر آنگن اجیارا کر لیں
ہر ذرہ مہ پارہ کر لیں
جو ساتھی بھی چھوٹ گیا ہو
بن کارن ہی روٹھ گیا ہو
اس کو بھی منوائیں ساتھی
دیپ سے دیپ جلائیں ساتھی
ہر آنگن اجیارا کر لیں
ہر ذرہ مہ پارہ کر لیں