با خدا آپ بھی نہیں ہیں جی
با خدا آپ بھی نہیں ہیں جی
پارسا آپ بھی نہیں ہیں جی
ایک ہی بار ہیں اگر ہم تو
بارہا آپ بھی نہیں ہیں جی
شہر سارا اگر رکاوٹ ہے
راستہ آپ بھی نہیں ہیں جی
اپنی عادت کے ہاتھ ہیں مجبور
بے وفا آپ بھی نہیں ہیں جی
ہم گنہ گار ہیں تو پھر کیا ہے
پارسا آپ بھی نہیں ہیں جی
آدمی ہیں ہمیں یہ ہے احساس
اور خدا آپ بھی نہیں ہیں جی