مری دھڑکنوں کو اچھال کر
مری دھڑکنوں کو اچھال کر
اے فشار خون دھمال کر
کہ جو دیکھے سنگ اچھال دے
اے جنون میرا وہ حال کر
مجھے کچھ تو میری خبر ملے
مجھے مجھ میں تھوڑا بحال کر
ترے بس میں ہو تو دکھا کبھی
مجھے اپنے دل سے نکال کر
میں کہ مدتوں سے ہوں لاپتا
مجھے ڈھونڈ میرا خیال کر