میں ہوں زندہ بس اس فسانے تک

میں ہوں زندہ بس اس فسانے تک
یاد آنے سے بھول جانے تک


تم انا میں گنوا رہے ہو مگر
مجھ کو ڈھونڈو گے تم زمانے تک


خود بھی اپنا وقار کھو دو گے
مجھ کو تا دیر آزمانے تک


اپنا دامن نہ تم جلا بیٹھو
دیکھنا میرا دل جلانے تک


حوصلہ ہے مجھے ستانے کا
رو نہ دینا مجھے رلانے تک


زندگی کیا ہے کب خبر تھی مجھے
زندگی میں تمہارے آنے تک