مرا مخالف خدا نہیں ہے
میں آسماں کی بلندیوں سے
تمہاری نظروں کی نرم شاخوں پہ آ گیا ہوں
کہ سر پھری سی ہوا کی زد میں
مری نگاہوں کا نور گم ہے
میں چاندنی کی
سفید راتوں میں لٹ گیا ہوں
خود اپنی نظروں سے گر گیا ہوں
مگر یہ میری خطا نہیں ہے
مرا مخالف خدا نہیں ہے