خواب

تمہارے آنچل کی
سرخ شامیں
کہ جس کی خوشبو
لہو لہو ہے
وہ سبز بارش
کہ جو ہمارے
بدن کی مٹی کو گیلا کر کے
دہکتے سورج کی
گرم بانہوں میں
سو گئی ہے