ملو گے تم نہیں چاہا کرو گے

ملو گے تم نہیں چاہا کرو گے
بتاؤ عاشقی کا کیا کرو گے


یقیں میں تم نے اپنا دل دیا تھا
وفا میں جان تم مانگا کرو گے


میں اپنی حد سے اب بے حد ہوئی ہوں
تو کیا سوچے بنا لوٹا کرو گے


لگائی ہے جو تم نے آگ جانم
کبھی کیا اس کو تم تاپا کرو گے


اسی کمرے میں اب بھی ہوں اکیلی
تو کیا تم یاد بن پیچھا کرو گے


محبت میں نہیں جھکنا ہے تم کو
کنوارے نین تم گھوما کرو گے


کہیں رکنا نہیں فطرت تمہاری
کہاں تک بھنورے بن بھٹکا کرو گے