ہمارے درمیاں جو فاصلہ ہے

ہمارے درمیاں جو فاصلہ ہے
محض کچھ رنگ و بو کا مسئلہ ہے


بڑی تنہائیاں ہیں ذہن میں اب
ہمارے ساتھ میں اک قافلہ ہے


میں ہر منظر میں شامل ہو رہی ہوں
مرا خود سے نہ کوئی سلسلہ ہے


میں آنکھیں بند اپنی کر رہی ہوں
محبت جانے کیسا مشغلہ ہے


سنو یہ شام اب ڈھلنے لگی ہے
بتا دو جو تمہارا فیصلہ ہے