موسم کی پہلی بارش

موسم کی پہلی بارش میں
بوند بوند سے رواں رواں جلتا تھا
ہوا سائیں سائیں کرتی
آہیں بھرتی
لیکن دل کی آگ
بھڑکتی جاتی
تنہائی
پوشاک پہنتے شرماتی
خوں کی گردش
جسم کے تانے بانے کو گرماتی
کیا کیا خواب دکھاتی