مست جوش شباب ہیں ہم لوگ
مست جوش شباب ہیں ہم لوگ
آپ اپنا عتاب ہیں ہم لوگ
محفل ناز ہو کہ دار و رسن
ہر طرف کامیاب ہیں ہم لوگ
اک سراپا سوال ہے دنیا
اک مکمل جواب ہیں ہم لوگ
ہیں جہاں میں کہیں وفا والے
جی ہاں عالی جناب ہیں ہم لوگ
خلوت خاص ہو کہ جلوت عام
ہر جگہ باریاب ہیں ہم لوگ
ہم سے ہے رونق زمین و زماں
ویسے خانہ خراب ہیں ہم لوگ
ہم فنا ہوں تو اوج پر آ کر
یعنی مثل حباب ہیں ہم لوگ
ستم بے پناہ ہے دنیا
کرم بے حساب ہیں ہم لوگ