میں ہر جانب نیا نقشہ تلاشوں گا
میں ہر جانب نیا نقشہ تلاشوں گا
چلوں گا تو کوئی اپنا تلاشوں گا
جو دے پائے خبر مجھ کو میرے کل کی
میں کلنڈر کوئی ایسا تلاشوں گا
بس اس کے ہی تعاقب میں رہا ہر پل
الگ اب میں کوئی رستہ تلاشوں گا
کہ اب تو تھک گیا سایا بھی یہ میرا
کسی کا ساتھ میں کتنا تلاشوں گا
مجھے بھی ساتھ لے چل احدؔ تو اپنے
کہیں پر دور کچھ اچھا تلاشوں گا