میں بے ہوں

میں بے ہوں
جب الف کو دیکھتا ہوں
دکھ اٹھاتا ہوں
کہ وہ اول ہے میں آخر
مگر جب پے کو دیکھوں
تے کو دیکھوں
مسکراتا ہوں
بہت تسکین پاتا ہوں
خوشی سے کھلکھلاتا ہوں
کہ میں بے ہوں