اپنا ماحول نفسیات سمجھ

اپنا ماحول نفسیات سمجھ
بات کرنے سے پہلے بات سمجھ


کون کب کس لیے کہاں ہوگا
رابطے اور تعلقات سمجھ


موج دریا شمار کرنے میں
قطرے قطرے کے مضمرات سمجھ


بد گمانی کا تیز رو دریا
توڑ دے گا حصار ذات سمجھ


زندگی کے مزاج میں شامل
ایک اک سانس حادثات سمجھ