میں اور وہ

میں تنہا تھا
میں تنہا ہوں
میں تنہا ہی رہوں شاید
مرے کمرے کی دیواریں
مجھے کھانے کو آتی ہیں
ابھی کچھ دیر پہلے
لوگ ملنے کو بہت آئے
ابھی کچھ اور آئیں گے
مرے اور ان کے سب کے درمیاں
دیوار حائل ہے
مگر وہ میں جسے چاہوں
کہ آ جائے
نہ آئے گی