ماں

بھولا بھالا اس کا چہرا
اس کے سر ممتا کا صحرا
اس کی آنکھیں پیار کی چھاگل
ہونٹ اس کے چمکار سے کومل
ہم جو ہنسیں وہ کھل جاتی ہے
اس کو دنیا مل جاتی ہے
روئیں ہم تو رو دیتی ہے
اپنا ہر سکھ کھو دیتی ہے
میری ذرا انگلی دکھتی ہے
چوٹ اس کے دل پر لگتی ہے
اپنے دل میں جھانک کے دیکھو
بوجھو تو وہ کون ہے بچو
ننھے منے کی جو امیں ہے
ماں کے سوا کوئی بھی نہیں ہے