لا مرے واسطے بھی پل اچھا

لا مرے واسطے بھی پل اچھا
ہجر میرے کا ڈھونڈ حل اچھا


آج ملنا تھا کیوں نہیں آئے
یعنی ملنا ہے پھر سے کل اچھا


مدتوں بعد ہم ملے دونوں
میں نہیں یاد آہ چل اچھا


کیوں تجھے چھوڑ دوں مری جاناں
ساتھ رہنے کا سوچ حل اچھا


رکھ لے مہتابؔ کو چھپا دل میں
چھوڑ ماتھے کا اپنے بل اچھا