کچھ ایسا بھی نہیں میرا اکیلے دل نہیں لگتا

کچھ ایسا بھی نہیں میرا اکیلے دل نہیں لگتا
کوئی جب ساتھ ہوتا ہے سفر مشکل نہیں لگتا


تمہارے ساتھ ہونے کا ملا یہ فائدہ مجھ کو
تمہارے ساتھ ہوتا ہوں تو میں جاہل نہیں لگتا


خدا کی بات کرتا ہے بنا ذکر محبت کے
تو واعظ ہو گیا ہے پر ابھی فاضل نہیں لگتا


تمہاری مسکراہٹ کے لیے جینا ضروری ہے
وگرنہ یہ جہاں تو جینے کے قابل نہیں لگتا


ندی کے دو کناروں کی طرح ہم ساتھ تو ہیں پر
کبھی ساحل کے سینہ سے اجی ساحل نہیں لگتا