Raaz Dehalvi

راز دہلوی

راز دہلوی کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    مسائل یہ بھی حل کر دیکھتا ہوں

    مسائل یہ بھی حل کر دیکھتا ہوں کبھی خود سے نکل کر دیکھتا ہوں مرے دل تک کوئی آتا نہیں کیوں چلو چہرہ بدل کر دیکھتا ہوں کبھی گر خواب میں دیکھوں تجھے میں تو بستر سے اچھل کر دیکھتا ہوں سنا اک آگ سی تجھ میں ہے تو پھر کیا یہ طے کی جل کر دیکھتا ہوں تمہارے ساتھ کب تک چل سکوں گا چلو کچھ ...

    مزید پڑھیے

    ذرا سا بے وفا سا ہو گیا ہوں (ردیف .. ا)

    ذرا سا بے وفا سا ہو گیا ہوں تری صحبت کی یہ تاثیر ہے کیا کوئی پتا تلک ہلتا نہیں ہے ہوا کے پیر میں زنجیر ہے کیا تری نظروں سے بھی کیا خوف کھانا نظر تیری کوئی شمشیر ہے کیا ترے لکھے کو میں سچ مان بیٹھوں خدا کے ہاتھ کی تحریر ہے کیا

    مزید پڑھیے

    سوکھا سوکھا دریا کا دل ہوتا ہے

    سوکھا سوکھا دریا کا دل ہوتا ہے پیاس بجھانا کتنا مشکل ہوتا ہے جس نے عشق کیا مجھ سے سب کو ٹوکے زیست نہیں یہ ذات میں شامل ہوتا ہے شام ہوا میں یاد تمہاری ہوتی ہے شام کو سینہ بوجھل بوجھل ہوتا ہے بارش تک بارش کو ٹالے رکھتا ہوں پانی میں پھر پانی شامل ہوتا ہے اس نے مجھ کو بول دیا ...

    مزید پڑھیے

    نئے چراغ چراغاں تو خیر کیا دیں گے

    نئے چراغ چراغاں تو خیر کیا دیں گے بہت ہوا تو کہیں آگ ہی لگا دیں گے اگر ہے عشق تو ہم ساتھ لے کے جائیں گے اگر ہے خواب تو وعدہ رہا بھلا دیں گے سنا رہیں ہیں یہ اخبار راگ درباری ہمارے قتل کو بھی حادثہ بتا دیں گے اداس رات بھی تارے سجا کے رکھتی ہے اسے ملیں گے تو کچھ ہم بھی مسکرا دیں ...

    مزید پڑھیے

    کچھ ایسا بھی نہیں میرا اکیلے دل نہیں لگتا

    کچھ ایسا بھی نہیں میرا اکیلے دل نہیں لگتا کوئی جب ساتھ ہوتا ہے سفر مشکل نہیں لگتا تمہارے ساتھ ہونے کا ملا یہ فائدہ مجھ کو تمہارے ساتھ ہوتا ہوں تو میں جاہل نہیں لگتا خدا کی بات کرتا ہے بنا ذکر محبت کے تو واعظ ہو گیا ہے پر ابھی فاضل نہیں لگتا تمہاری مسکراہٹ کے لیے جینا ضروری ...

    مزید پڑھیے

تمام