خود کو دنیا میں جھونکنا ہے مجھے
خود کو دنیا میں جھونکنا ہے مجھے
اور پھر خود میں لوٹنا ہے مجھے
میں نے اس ضد میں کھو دیا سب کچھ
کھو گیا تھا جو ڈھونڈھنا ہے مجھے
تم نے سوچا نہ میرے بارے میں
اپنے بارے میں سوچنا ہے مجھے
لوگ باتیں بنانے لگتے ہیں
آب آنکھوں میں روکنا ہے مجھے
اس سے پہلے کہ پیاس مر جائے
اک سمندر تو سوکھنا ہے مجھے