کوئی جھوٹا قیاس رہنے دو
کوئی جھوٹا قیاس رہنے دو
مجھ سے ملنے کی آس رہنے دو
جشن گریہ کا اہتمام کرو
زندگی ہے اداس رہنے دو
زخم دل کے ہرے دکھائی دیں
اس حویلی میں گھاس رہنے دو
چاندنی چھپ گئی ہے بادل میں
چاند کو بد حواس رہنے دو
شمع جگنو چراغ بے چینی
رات کے آس پاس رہنے دو
ملتمس ہو کے کیا ملا شاکرؔ
مت کرو التماس رہنے دو