کوئی چھو جاتا ہے کون ہے یہ
کوئی چھو جاتا ہے کون ہے یہ
خوشبو کہ ہوا ہے کون ہے یہ
یہ تو جو نہیں تجھ سا سندر
سر شاخ کھلا ہے کون ہے یہ
میں اتنا جگ مگ کیسے ہوں
یہ کس کی ادا ہے کون ہے یہ
یہ جو سانس کی لے پہ ہے رقص کناں
تو ہے کہ ہوا ہے کون ہے یہ
منظر منظر چہکار کے جو
مجھے کھینچ رہا ہے کون ہے یہ
یہ ہار سنگھار سی ساج سنوار
گر تیرے سوا ہے کون ہے یہ