کتنے چہرے بدل رہی دنیا
کتنے چہرے بدل رہی دنیا
خوب شاطر ہے مطلبی دنیا
تم کو دھوکا نہیں ملا مطلب
تم کو دھوکے میں رکھ رہی دنیا
ایک عاشق اداس ہے پھر سے
یعنی پھر جیت ہی گئی دنیا
تو جسے اپنی دنیا کہتا ہے
وہ بسا لے گی اک نئی دنیا
ساری دنیا میں تو ہی میرا ہے
تیرے ہونے سے ہے مری دنیا