خود کو بدلنا مشکل ہوگا

خود کو بدلنا مشکل ہوگا
راستہ چلنا مشکل ہوگا


باہر باہر پہرے ہوں گے
گھر سے نکلنا مشکل ہوگا


گرنا تو آسان ہے لیکن
گر کے سنبھلنا مشکل ہوگا


مظلوموں کی آہ نہ لینا
پھولنا پھلنا مشکل ہوگا


آگ پہ چلنے کی لت ڈالو
پھول پہ چلنا مشکل ہوگا


کالی روٹی کھانے والو
اس کا نگلنا مشکل ہوگا


دل کو نہ کوئی روگ لگاؤ
دل کو بدلنا مشکل ہوگا


چھاؤں سے اخترؔ دل نہ لگانا
دھوپ میں چلنا مشکل ہوگا