خس کم جہاں پاک
خس کم جہاں پاک
ایک دراز ریش، مولانا وضع کے شاعر کسی مشاعرے میں کہہ رہے تھے :
’’جوش ایسے ملحد‘ بے دین اور بے اصول آدمی کا ہندوستان سے پاکستان چلے جانا ہی بہتر تھا ۔ خس کم جہاں پاک...!‘‘
’’جوش صاحب کے مستقل طور پر پاکستان چلے جانے سے تو یہاں خس کی کمی واقع ہوگی‘ لیکن مولانا اگر آپ پاکستان ہجرت فرماجائیں تو ہندوستان میں کیا چیز کم ہوجائے گی ؟‘‘
’’خاشاک‘‘
کنور مہندر سنگھ بیدی سحر نے دونوں کی گفتگو سن کر نہایت برجستگی سے کہا۔