خانوں میں کئی خود کو بٹ کر آیا

خانوں میں کئی خود کو بٹ کر آیا
اے حب وطن تجھ سے بھی کٹ کر آیا
اب اپنے وطن میں بھی نہیں جی لگتا
یہ کیسے سفر سے میں پلٹ کر آیا