کون ہے جس کا سارا دکھ ہے
کون ہے جس کا سارا دکھ ہے
دکھ بھی جس کا چارہ دکھ ہے
میٹھی باتیں کرتا ہے وہ
اور آنکھوں میں کھارا دکھ ہے
میں عورت ہوں مجھ سے ملیے
میرا مٹی گارا دکھ ہے
عشق میں دکھ ہی چارہ سمجھا
اور وجہ بیچارہ دکھ ہے
دیکھ خدا اب تیرے ہوتے
میرا صرف سہارا دکھ ہے
ایک کنارہ تم ہو یعنی
میرا ایک کنارہ دکھ ہے
ہنستے رہتے ہیں ہم دونوں
میں ہوں دکھ کا مارا دکھ ہے