کچے دھاگے

عورت اپنی ذات کو دانہ دانہ
ایک ہی ہستی کے دھاگے میں گوندھے
گوندھ کے سمجھے
اس کی ذات کی سب بکھری کڑیاں زنجیر ہوئیں
دھاگے کی بس ایک گرہ کے بل پر
اپنی ہستی کی تکمیل کے امکانات پرو دے
کچے دھاگے
گرہ لگا دینے سے کب مضبوط ہوئے
جب چاہیں
جس طرح سے چاہیں
پھر سے اس تسبیح کو توڑ کے
ذات کو دانہ کر دیں