کارخانۂ جہاں میں شور ماتم دیکھیے
کارخانۂ جہاں میں شور ماتم دیکھیے
محفل عیش و طرب میں چشم پر نم دیکھیے
نقش ہستی دیدۂ عبرت سے ہمدم دیکھیے
دنیا دنیا دیکھ لی اب عالم عالم دیکھیے
میں پرستار محبت ٹھہرا مجھ کو چھوڑیئے
آپ پہلے مقصد تخلیق آدم دیکھیے
یوں تو انداز بیاں ہیں دل نشیں سب کے مگر
اک نئے انداز میں افکار ہمدم دیکھیے