جنت

ہری مرچ
املی کی چٹنی
کچی پیاز
اور سوکھی روٹی
جی بھر کے
چشمے کا پانی
سر پہ جنگلی پیڑ کا سایا
اور
یہ دنیا جنت ہے