جنم دن
اک تاریخ
جب اس دنیا کی فضا میں میں نے
پہلی سانس بھری تھی
اور
آج ہی مجھ کو
موصول ہوئے ہیں
کتنی دعاؤں کے چیک
اب سارا برس
آرام رہے گا
اور خاص الخاص اک
کام رہے گا
قسمت کے بینک میں جا کر
سارے چیک
کیش کرا کر
رفتہ رفتہ
خرچ کروں گا
جب یہ دولت کم ہو جائے
تب میں تنہا بیٹھ کے
یہ دعائیں کروں گا
کہ اگلے برس کا
انتظار
ختم ہو جلدی