جب حشر میں ہوں پیش عمل کے دفتر

جب حشر میں ہوں پیش عمل کے دفتر
لرزیدہ ترے قہر سے ہوں جن و بشر
پروانہ ترے عشق کا ہوگا مرے ہاتھ
کہہ دوں گا ذرا شمار اس کا بھی کر