اتنا حسیں جو کہہ دیا

اتنا حسیں جو کہہ دیا
تم ہو نہیں جو کہہ دیا


کہتے تو ہو کہ شکر ہے
کیا ہے یقیں جو کہہ دیا


یوں ہی نہیں جو سن لیا
یوں ہی نہیں جو کہہ دیا


کیا وہ بھی لکھا جائے گا
کچھ بھی کہیں جو کہہ دیا


اب رہنا بن کر آسماں
مجھ کو زمیں جو کہہ دیا


تم نے بھلا دی بات پر
ہم ہیں وہیں جو کہہ دیا