عشق میں الجھی پہیلی اور تم
عشق میں الجھی پہیلی اور تم
میں تمہاری اک سہیلی اور تم
آج کل دو لوگ میرے پاس ہیں
زندگی میری اکیلی اور تم
مجھ کو دیتی ہیں سکوں بے امتحاں
اک تری نازک ہتھیلی اور تم
درد میں میرے صدا شامل رہے
آنسوؤں کی ایک ڈھیلی اور تم