عشق میں ہو کے تر بہ تر جانا
عشق میں ہو کے تر بہ تر جانا
دل کی خواہش ہے تجھ پہ مر جانا
عشق یہ ہے نہیں تو پھر کیا ہے
میرا چھونا ترا نکھر جانا
تجھ کو دیکھے تو پھر یہ لازم ہے
چاند کے چہرے کا اتر جانا
یہ مرا دل ہے سنگ مرمر سا
چاندنی بن کے تم بکھر جانا
تو محبت کا آشیانہ تھا
چھوڑ کر تجھ کو اے شجرؔ جانا