سردیوں میں صحت کو کیسے برقرار رکھا جاسکتا ہے؟
ہم سب اپنی صحت کی حساسیت کی بناء پر سردیوں میں ٹھنڈی بارشوں اور خنک طوفانی ہواوں کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں۔ یہ تصور کرنا ہمارے لیے کافی مشکل ہے کہ اس سردی کے کم درجہ حرارت والے موسم میں صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، لیکن سردی وہ موسم ہے جس میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ سرد موسم جسم کے درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنتا ہے، اور جسم نئی آب و ہوا کے موافق ہونے کے لیے تھرمورگولیشن کے عمل سے گزرتا ہے۔ بعض اوقات یہ منتقلی سردیوں کے موسم کی متعدد بیماریوں سے ظاہر ہوتی ہے۔ تاہم، سردیوں کے موسم میں کچھ آسان احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے تھوڑی محنت کے ساتھ آپ صحت مند رہ کر موسم سرما کو سپر انجوائے کر سکتے ہیں۔ ذیل میں سردیوں کے موسم کے دوران صحت برقرار رکھنے سے متعلق نکات درج ہیں۔ سردیوں کا موسم مدافعتی نظام کو بڑھانے اور ہمارے جسم کی پرورش کا موسم ہے۔ سردیوں کے دوران صحت مند رہنے کے لیے غذائیت سے بھرپور گرم کھانا کھانا، اچھی نیند لینا اور متحرک رہنا کچھ اہم پہلو ہیں۔
صحت مند غذا:
متوازن غذا کھانا جس میں سارا اناج،چکناہٹ سے پاک گوشت، مچھلی، مرغی، پھلیاں، گری دار میوے اور جڑی بوٹیوں کے ساتھ ساتھ وافر مقدار میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل ہیں مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔ ہم وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
ورزش:
موسم سرما میں فٹ رہنے کے لیے جسمانی سرگرمیاں اپنانی چاہیں۔ یوگا کا روزانہ کا معمول یا کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی آپ کو گرم رکھنے میں مدد کرے گی۔ ورزش آپ کے جسم کے مدافعتی نظام کو بڑھاتی ہے اور موسمی بیماریوں جیسے فلو اور نزلہ، زکام کے خلاف دفاع کو بہتر بناتی ہے۔
جلد کا مسئلہ:
سردی کے موسم میں خشک اور خارش والی جلد، پھٹے ہونٹ اور پھٹی ایڑیاں ہمارے لیے تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ جلد کی دیکھ بھال کے لیے موئسچرائزنگ لوشن کا استعمال اور پانی کے استعمال میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔
پانی:
ہر روز 6-8 گلاس پانی پئیں اور ہائیڈریٹ رہیں۔ پانی ہمارے نظام کو صاف کرنے اور زہریلے مادوں کو دور کرنے، جسم کے خلیوں تک غذائی اجزا لے جانے اور جسم کے سیال مادوں کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
نیند:
نیند کی صحیح مقدار جسم کے مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے، تناؤ کے ہارمونز کو ختم کرتی ہے اور کئی کیلوریز جلاتی ہے۔ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے نیند ایک غیر گفت و شنید لازمی عنصر ہے۔
حفظان صحت:
اچھے حفظان صحت کے اصول اپنائیں، جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیکٹیریا اور وائرس کو ختم کرنے کے لیے ہاتھ دھوئیں اور اپنے آپ کو صاف رکھیں۔
اپنی صحت کا باقاعدگی سے معائنہ کریں:
سردیوں کے موسم میں طبیعت بگڑنے کو سنجیدگی سے لیں اور باقاعدگی سے ہیلتھ چیک اپ کراتے رہیں۔ سرد موسم دمہ، فلو، گلے کی خراش، دردناک جوڑوں اور دل کے دورے جیسے صحت کے مسائل کو جنم دیتا ہے کیونکہ کم درجہ حرارت بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے اور دل پر زیادہ دباؤ ڈالتا ہے۔ احتیاطی چیک اپ سردیوں کی بیماریوں کو شکست دینے اور ٹھنڈے موسم میں بھی اچھی صحت سے لطف اندوز ہونے کا بہترین طریقہ ہے۔
تمباکو نوشی سے پرہیز کریں:
تمباکو نوشی سردیوں میں سانس کے انفیکشن کا باعث بنتی ہے اس لیے تمباکو نوشی ترک کر دینی چاہیے۔
وٹامن ڈی:
سردی کے موسم میں باہر جائیں اور دھوپ سیکیں۔ ہمارے جسم میں صحت اور قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو ہمیں دھوپ سے ملتی ہے۔
لباس:
جب آپ باہر جائیں تو اپنے جسم کو گرم رکھنے کے لیے اونی کپڑے پہنیں۔ خنک ہوائیں نہ صرف آپ کو زکام اور بخار میں مبتلا کریں گی بلکہ آپ کے جسم میں اور جوڑوں میں بھی درد کر دیں گی۔ لہٰذا اگر آپ سردیوں کے موسم میں خود کو بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو بے احتیاطی نہ کریں اور موسم سرما انجوائے کریں۔