ایماں کا تقاضہ ہے کہ خوددار بنو

ایماں کا تقاضہ ہے کہ خوددار بنو
زر داروں کی دہلیز پہ سجدہ نہ کرو
زہراب ملے یا رسن و دار عبیدؔ
ہرگز کسی قاتل کو مسیحا نہ کہو