احباب نے سو طرح ہمیں خوار کیا

احباب نے سو طرح ہمیں خوار کیا
غم اتنے دیئے ہم کو کہ بیمار کیا
جو زخم ملا دل میں چھپایا اس کو
چہرے کو نہ ہم نے مگر اخبار کیا