آشوب زمانہ سے ہے ڈرنا کیسا

آشوب زمانہ سے ہے ڈرنا کیسا
بزدل کی طرح شکوہ ہے کرنا کیسا
مرنا تو بہرحال ہے اک روز عبیدؔ
مرنے سے مگر پہلے ہی مرنا کیسا