ہم دل کا ہر اک زخم چھپا لیتے تھے

ہم دل کا ہر اک زخم چھپا لیتے تھے
ہر ایک کو سینے سے لگا لیتے تھے
اب دوست بھی ہیں دشمن جانی اپنے
دشمن کو بھی ہم دوست بنا لیتے تھے